مقبوضہ جموں و کشمیر

این آئی اے کے ہاتھوں طالبات کی گرفتاری کی شدید مذمت

0سرینگر 30 اکتوبر (کے ایم ایس)غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میںمسلم خواتین مرکز کی چیئرپرسن یاسمین راجہ اور جموں و کشمیر سوشل اینڈ جسٹس لیگ کی رہنما فاطمہ جان نے این آئی اے کے ہاتھوں طالبات کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہوئے ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیاہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق نے انہوں نے سرینگر میں جاری اپنے بیانات میں اقوام متحدہ اور ایمنسٹی انٹرنیشنل سمیت انسانی حقوق کی عالمی تنظیموںپر زور دیا کہ وہ اس معاملے کا نوٹس لیں اور مودی حکومت کو مقبوضہ جموںوکشمیرمیںعوام کے خلاف طاقت کے وحشیانہ استعمال سے بازکھیں۔بھارت کے بدنام زمانہ تحقیقاتی ادارے این آئی اے اور پولیس نے مقبوضہ علاقے میں طالبات اور عمر رسیدہ شخصیات سمیت متعدد افراد کو گرفتار کیا ہے۔ این آئی اے نے سرینگر، بارہمولہ، سوپور، اسلام آباد، پلوامہ، ترال، کولگام، گاندربل، بانڈی پورہ، حاجن، بڈگام، کشتواڑ اورجموں کے مختلف علاقوں میں گھروں پر چھاپوں کے دوران عامر احمد گوجری اور محمد ایوب بٹ سمیت متعدد افراد کو گرفتار کیاہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button