مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارتی فوجیوں نے مزید دو کشمیری نوجوان شہید کردیے

 

 

سرینگر11جون (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائیوں  میں آج پلوامہ اورکولگام اضلاع میں مزید دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق فوجیوں نے ایک نوجوان کو ضلع کولگام کے علاقے کھانڈی پورہ میںجبکہ دوسرے کو ضلع پلوامہ کے علاقے دربگام میں محاصرہ اور تلاشی کی پرتشدد کارروائیوں کے دوران شہید کیا۔بھارتی فوجیوں نے ان علاقوں کے تمام داخلی اور خارجی راستوں کو بند کردیا اورگھرگھرتلاشی لی۔ قابض حکام نے ان علاقوں میں انٹرنیٹ سروس بھی معطل کردی ۔آخری اطلاعات آنے تک دربگام پلوامہ میں فوجی آپریشن جاری تھا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button