مقبوضہ جموں و کشمیر

دفعہ 370کی منسوخی سے مقبوضہ جموں وکشمیرکے لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا: سنیل ڈمپل

جموں26ستمبر(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں” مشن سٹیٹ ہڈ” کے صدر سنیل ڈمپل نے کہا ہے کہ دفعہ 370 کو منسوخ کرنے کے بی جے پی کی ہندوتوا حکومت کے فیصلے کی وجہ سے کشمیری عوام کو مصائب اور مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
سنیل ڈمپل نے جموں میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ دفعہ370اور اسٹیٹ سبجیکٹ قوانین جموں و کشمیر کے لوگوں کی شناخت اور حقوق کے تحفظ کے لیے مقدس چیزیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 5اگست 2019کو بی جے پی حکومت کے غلط فیصلوں اور مقبوضہ جموں وکشمیرکو مرکز کے زیر انتظام علاقہ قراردینے سے لوگوں کے لیے مشکلات پیدا ہوئیں۔ انہوں نے کہا کہ دفعہ 370نے جموں و کشمیر کے لوگوں کے حقوق کا تحفظ کیا۔مشن سٹیٹ ہڈ کے رہنمانے کہاکہ بی جے پی کے رہنما دفعہ370کی منسوخی پر لوگوں کو گمراہ کر رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ لداخ کو خصوصی حیثیت کے ساتھ جموں وکشمیر کی ریاستی حیثیت کی جلد بحالی اور جموں، کشمیر اور لداخ کے انضمام کے لیے ان کی جدوجہد جاری رہے گی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button