مقبوضہ جموں و کشمیر
مقبوضہ جموں وکشمیر میں لوگوں کی جائیدادوں پر قبضہ کرنے کا سلسلہ جاری
سرینگر: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرمیں لوگوں کی جائیدادوں پر قبضہ کرنے کا سلسلہ جاری ہے اورتازہ ترین واقعے میں بھارتی پولیس نے آج ضلع کولگام میں ایک اور جائیداد ضبط کرلی ۔
بھارتی پولیس نے سرینگر میں صحافیوں کو بتایاکہ اس نے یکم نومبر 2023کو ضلع کولگام کے علاقے توری گام یاری پورہ میں اس جائیداد کو ضبط کرلیا جہاں ڈپٹی ایس پی امن ٹھاکر کو 2019میں ہلاک کیا گیا تھا۔ پولیس کے مطابق اس جگہ پر2019میں ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (آپریشنز)امن ٹھاکر ایک جھڑپ کے دوران ہلاک اورتین فوجی اہلکار زخمی ہوگئے تھے جبکہ جھڑپ میں تین عسکریت پسند بھی مارے گئے تھے۔