مقبوضہ جموں و کشمیر

ملازمین کے لیے انتظامیہ کا تازہ حکمنامہ اشتعال انگیزہے، محبوبہ مفتی

mehmboba mufti

سرینگر:بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے انتظامیہ کے اس حکمنامے کو اشتعال انگیز قرار دیا ہے جس میں سرکاری ملازمین کو متنبہ کیا گیا ہے کہ اگر انہوں نے اپنے مطالبات کے لیے کسی قسم کے مظاہروں اور ہڑتالوں کا سہارا لیا تو ان کے خلاف تادیبی کارروائی کی جائے گی۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق محبوبہ مفتی نے سماجی رابطوں کی سائٹ ایکس(سابقہ ٹویٹر) پر جاری اپنی ایک پوسٹ میں کہا کہ یہ حکمنامہ آمرانہ ذہنیت کی عکاسی کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملازمین کو سنگین نتائج اور تادیبی کارروائی کی دھمکیاں دینا اشتعال انگیز ہے۔
مقبوضہ جموںوکشمیر میں قابض حکام نے کل (جمعہ) جاری کی گئے ایک حکمنامے میں ملازمین کو مطالبات کے حق میں کسی قسم کے احتجاج سے خبردار کرتے ہوئے کہا ایسا کرنے کی صورت میں انہیں تادیبی کارروائی کا سامنا کرنا ہوگا۔
دریں اثنا، جموں و کشمیر سول سوسائٹی فورم کے چیئرمین عبدالقیوم وانی نے سرینگر میں ایک بیان میں حکام کے حکمنامے پر سخت تشویش کا اظہار کیا اور اسے فوری طورپرواپس لینے کا مطالبہ کیا ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button