بھارت

بھارت: بی جے پی نے علی گڑھ کا نام بدل کر ہری گڑھ رکھنے کی تیاری کرلی

Aligrah renamed as لکھنو:
بھارت میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی مسلم مخالف مہم عروج پر ہے، ہندو انتہا پسند جماعت نے مسلم ثقافت اور شناخت کو ختم کرنے کے لیے فیض آباد اورالہ آباد کے بعد اب اتر پردیش کے تاریخی شہر علی گڑھ کا نام بدلنے کی ٹھان لی ہے۔
علی گڑھ میونسپل کارپوریشن نے پیر کے روز متفقہ طور پر علی گڑ کا نام بدلنے کی تجویزمنظور کی ۔ یہ تجویزعلی گڑھ کے میئر پرشانت سنگھل نے دی تھی جسے تمام کونسلروں نے منظور کیا ۔ اگر اتر پردیش حکومت کی یوگی آدتیہ ناتھ حکومت نے اس تجویز کو منظور کرلیا تو یہ ریاست میں الہٰ آباد کے بعد دوسرا شہر ہوگا جس کا تاریخی نام بدل کرہندو نام رکھا جائے گا۔ بے جی پی حکومت نے جنوری 2019ءمیں الہٰ آباد کا نام تبدیل کرکے پریاگ راج رکھ لیا تھا۔
میئر پرشانت سنگھل نے پیر کے روز میونسپل کارپوریشن کے اجلاس میں علی گڑھ کا نام بدل کر ہری گڑھ رکھنے کی تجویز پیش کی تھی۔ پرشانت سنگھل نے ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ اب یہ تجویز انتظامیہ کو بھجوائی جائے گی اور وہ پرامید ہیں کہ ان کی اس تجویز کو منظور کرلیا جائے گا اور علی گڑھ کا نام تبدیل کرنے کا انکا دیرینہ مطالبہ پورا ہوجائے گا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button