مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ کشمیر : ہائیکورٹ نے کشمیری نوجوان کی نظر بندی کالعدم قراردیدی

High Court Srinagarسرینگر:بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کی ہائی کورٹ نے ایک کشمیری نوجوان کی کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ(پی ایس اے) کے تحت غیر قانونی نظر بندی کالعدم قرار دے دی ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ضلع کولگام کے علاقے رہپورہ کھڈوانی کے رہائشی الیاس ڈار کو مئی 2022 میں بھارت مخالف سرگرمیوں کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا ۔ نوجوان کے خلاف پی ایس اے کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ وہ اس وقت بھارتی ریاست ہریانہ کے شہر گڑگاو¿ں کی ایک جیل میں بند ہے۔ جسٹس ونود چٹرجی کول کییک رکنی بنچ نے نوجوان کی نظر بندی کالعدم قرار دیتے ہوئے انتظامیہ کو اسے فوری طور پر رہا کرنے کے احکامات دیے۔
الیاس ڈار کے کیس کی پیروی سینئر ایڈووکیٹ بشیر احمد ٹاک نے کی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button