مقبوضہ جموں و کشمیر

انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی کا نوٹس لیں، ماس موومنٹ

 

سرینگر 15اکتوبر ( کے ایم ایس )
بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں ماس موومنٹ نے قابض بھارتی فورسز کی طرف سے بیگناہ کشمیری نوجوانوں کے قتل اور گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں پر زور دیا ہے کہ وہ مقبوضہ علاقے میں بھارتی ریاستی دہشت گردی کا نوٹس لیں۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق جموں وکشمیر ماس موومنٹ کے سیکرٹری ااطلاعات شبیر احمد نے سرینگر میں ایک بیان میں کہا کہ بھارتی فورسز کشمیری نوجوانوں کو روزجعلی مقابلوں میں قتل اور گرفتار کر رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کے قتل اوربڑے پیمانے پر گرفتاریوں نے مقبوضہ علاقے میں صورتال بہتر ہونے کے بی جے پی حکومت کے دعوﺅں کو بے نقاب کردیا ہے۔انہوں نے بڑے پیمانے پر کی جانے والی گرفتاریوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی فورسز نے حالیہ دنوں کے دوران سینکڑوں کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کرکے مقبوضہ وادی سے باہر کی جیلوں میں منتقل کردیاہے۔انہوں نے عالمی برادری اور انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں سے اپیل کی کہ وہ بھارتی فورسز کی طرف سے جاری نہتے کشمیریوں کے قتل عام ، بلاجواز گرفتاری اور انسانی حقوق کی دیگر سنگین پامالیوں کا نوٹس لیں

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button