خصوصی دن

آزاد جموں و کشمیر میں یوم یکجہتی کشمیر منانے کی تیاریاں

0 (70)مظفرآباد 04فروری(کے ایم ایس) کنٹرول لائن کے اس پار جدوجہد آزادی میں مصروف کشمیری بھائیوں اوربہنوں سے اظہاریکجہتی کے لئے آزاد جموں و کشمیرمیں اتوار کو” یوم یکجہتی کشمیر” روایتی جوش و جذبے کے ساتھ منانے کے لئے تیاریاں مکمل ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق آزاد جموں و کشمیر کے عوام ،حکومت اورتمام سماجی، سیاسی اور انسانی حقوق کی تنظیموں کے علاوہ بیرون ملک مقیم پاکستانی اور کشمیری کنٹرول لائن کے اس پار آزادی کی جائز اور اصولی جدوجہد میں مصروف عمل کشمیری بھائیوں کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہارکریں گے۔آزاد جموں و کشمیر میں معاشرے کے تمام طبقات سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر مقبوضہ جموں وکشمیرکے لوگوں کے ساتھ اپنی یکجہتی کی تجدید کے لیے مختلف پروگرام ترتیب دیے ہیں۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button