بھارت

دہرادون :زیر تعمیر سرنگ منہدم ہونے سے 40کارکن پھنس گئے

under tunnel india workersنئی دلی :
بھارتی ریاست اتراکھنڈ کے شہر دہرادون میں زیرِ تعمیر سرنگ منہدم ہونے سے 40 کارکن پھنس گئے ہیں۔
شمالی بھارت میں ریسکیو ٹیموں نے پیر کو مسلسل دوسرے دن بھی زیرِ زمین پھنسے کارکنوں کو بچانے کی کوششیں جاری رکھیں ۔فرانسیسی خبر رساں ادارے نے بھارت کی نیشنل ڈیزاسٹر ریسپانس فورس کے سینئر کمانڈر کے حوالے سے کہاہے کہ سرنگ میں پھنسے تمام افراد محفوظ ہیں اور ان کو پائپ کے ذریعے آکسیجن ،پانی اور کھانا فراہم کیا جا رہا ہے ۔مشینوں کے ذریعے 20 میٹر تک ملبے کو ہٹا یا گیا ہے مگر یہ افراد 40 میٹر سے زائد گہرائی میں پھنسے ہوئے ہیں جن کو بھاری مشینوں سے کھدائی کے بعد نکال لیا جائے گا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button