بھارت
ممبئی :مسلمان پرنسپل کو فلسطین کے حق میں پوسٹ پر عہدے سے مستعفی ہونے پر مجبور کیا گیا
ممبئی:بھارت ریاست مہاراشٹر کے دارلحکومت ممبئی کے ایک سکول کی انتظامیہ نے مسلمان خاتون پرنسپل کو مظلوم فلسطینیوں کے حق میں سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ اپ لوڈ کرنے کی پاداش میں مستعفیٰ ہونے پر مجبور کیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ودیا وہار کے علاقے میں قائم سومیا سکول کی انتظامیہ نے پرنسپل پروین شیخ کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ”ایکس “پر فلسطینیوں کے حق میں پوسٹ کرنے پر مستعفی ٰ ہونے پر سخت دباﺅ ڈالا۔ پروین شیخ سے کہا گیا کہ اس طرح کی پوسٹیں ناقابل قبول ہیں ۔ وہ گزشتہ بارہ برس سے مذکورہ سکول میں نوکری کر رہی تھیں ، سات برس قبل انکا بطور پرنسپل تقرر کیا گیا تھا۔