بھارت

بھارت میں ایک دلت اسکول لڑکی کی بے حرمتی، زہر کھانے پر مجبور

میرٹھ 7 0مارچ (کے ایم ایس)بھارتی ریاست اتر پردیش کے ایک اسکول میں ایک 16 سالہ دلت لڑکی کی اس کے سینئر طالب علم نے عصمت دری کی اور زہر کھانے پر مجبور کیا جس سے لڑکی کی موت ہوگئی۔
لڑکی کلاس سے لاپتہ ہو گئی تھی اور ریاست کے علاقے سہارنپور میں ایک زرعی کھیت میں بے ہوشی کی حالت میں پائی گئی۔اہل خانہ نے اسے ہسپتال پہنچایا جہاں وہ دم توڑ گئی۔سہارنپور کے ایس پی (سٹی) راجیش کمار نے صحافیوں کو بتایاکہ ہم نے ملزم کے خلاف عصمت دری، قتل اور آئی پی سی کی دیگر متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔ افسر نے دعویٰ کیا کہ ملزم کو گرفتار کر کے جیل بھیج دیا گیا ہے۔ لڑکی کے والدین نے پولیس کو بتایا کہ ملزم نے لڑکی کو تحائف خریدنے کے بہانے اسکول سے باہر نکالا۔ اس کے بھائی نے جس نے سب سے پہلے پولیس ہیلپ لائن پر کال کی، کہا کہ اس کی بہن گھر سے نکل گئی تھی کیونکہ اس کا امتحان تھا۔اسکول میں جب ٹیچر نے دیکھا کہ وہ کلاس میں نہیں ہے اور اس کا بیگ میز پر ہے تو انہوں نے لڑکی کے والدین سے رابطہ کیا ۔ لڑکی کے بھائی نے بتایا کہ ہم پریشان ہو گئے اور پولیس کو بلایا اور پھر اس کی تلاش شروع کی۔ ہم نے اسے اس کے اسکول کے قریب ایک کھیت میں نیم بے ہوشی کی حالت میں پڑا پایا۔ جب میں نے اس سے پوچھا کہ کیا ہوا ہے تو اس نے بتایا کہ اس کے اسکول کا ایک سینئر طالب علم اسے ہوٹل لے کر گیاتھا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button