مقبوضہ جموں و کشمیر

اقوام متحدہ سے عالمی امن کے لیے خطرہ تنازعہ کشمیر کو حل کرانے کا مطالبہ

سرینگر: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں حریت رہنمائوں اور تنظیموں نے اقوام متحدہ سے علاقائی اورعالمی امن کے لئے خطرہ تنازعہ کشمیر کے حل کے لیے فوری مداخلت کا مطالبہ کیا ہے۔
کشمیری میڈیا سروس کے مطابق حریت رہنمائوں اور تنظیموں نے سرینگر میں اپنے بیانات میں کہا کہ اقوام متحدہ کو کشمیری عوام کے تئیں اپنی ذمہ داریاں پوری کرنی چاہیے اور ان کے حق خودارادیت کے حوالے سے اپنے وعدوں کو پورا کرنا چاہیے۔اقوام متحدہ کی مداخلت کا مطالبہ مودی حکومت کی جانب سے مقبوضہ جموں وکشمیر میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کی کوششوں، بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں کشمیریوں کے منظم قتل عام اور جموں وکشمیرکے بارے میں اقوام متحدہ کی قراردادوں کی کھلی خلاف ورزیوں کے ردعمل میں سامنے آیا ہے۔حریت رہنمائوں اور تنظیموں نے کہا کہ 5اگست 2019کو بھارت کے غیر قانونی اقدامات جموں وکشمیرکے بارے میں اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہیں جو بین الاقوامی قانون کی توہین کو ظاہرکرتے ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button