پاکستان یاسین ملک کو عمر قید کی سزا کی شدید مذمت کرتاہے، ترجمان پاک فوج
راولپنڈی 25 مئی (کے ایم ایس)پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل بابر افتخار نے کہا ہے کہ پاکستان یاسین ملک کو من گھڑت الزامات میں سنائی گئی عمر قید کی سزا کی شدید مذمت کرتا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ ایسے جابرانہ اقدامات سے غیر قانونی بھارتی قبضے کے خلاف کشمیریوں کی جائز جدوجہد کو دبایا نہیں جاسکتا۔ انہوںنے کہا کہ ہم سکیورٹی کونسل کی قرادادوں کے مطابق حق خودارادیت کیلئے کشمیریوں کے ساتھ ہیں۔
Pakistan strongly condemns life sentence awarded to Yasin Malik on fabricated charges. Such oppressive tactics cannot dampen the spirit of people of Kashmir in their just struggle against illegal Indian occupation. We stand with them in quest for self-determination as per UNSCRs
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) May 25, 2022
یاد رہے کہ بدنام زمانہ بھارتی تحقیقاتی ادارے این آئی اے کی ایک عدالت نے کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کو من گھڑت مقدمات میں عمر قید کی سزا سنادی ہے ۔