مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں وکشمیر کے صحافی احمر خان کو” مارٹن ایڈلر پرائز“ سے نوازا گیا

Ahmer-Khan

سرینگر :بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے فری لائنسس ملٹی میڈیا صحافی احمر خان کو روری پک ٹرسٹ نے لندن میں مارٹن ایڈلر پرائز سے نوازا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جیوری کیطرف سے احمر خان کے کام کو سراہا گیا ہے۔
ڈائریکٹر ٹی وی اور فلم پروجیکٹس سیکریٹ کمپاس سری فٹن نے کہا” احمر خان کا کام انتہائی خوب صورتحال اور دلچسپ ہے، انہوں نے انسانیت اور ہمدردی کی حامل مختلف کہانیوں میں وسیع صلاحیت کا مظاہرہ کیا ہے اور وہ بے آواز لوگوں کی آواز بنے ہیں“۔
جیوری کے ایک صحافی حصہ جون ولیمز نے کہا کہ احمر کی کہانیوں کا معیار اور کمپوزیشن عملی طور پر شاندار ہے۔
احمر خان نے ایکس (سابقہ ٹویٹر) پر ایک پوسٹ میں اپنے جوش و خروش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں گزشتہ رات لندن میں روری پیک ٹرسٹ کی جانب سے بافٹا میں 2023 کے لیے ’مارٹن ایڈلر پرائز‘ سے نوازا گیا اور میں اپنی اس کامیابی کو غزہ میں کام کرنے والے ان بہادر صحافیوں کے نام کرنا چاہوں گا جنہوں نے فرض کی ادائیگی کے دوران اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔
احمر خان نے کہا کہ ان کا کام موسمیاتی تبدیلی، کورونا وائرس وبائی امراض، انسانی اسمگلنگ اور لو جہاد کے بارے میں ہے۔ لو جہاد ایک اصطلاح ہے جو ہندوتوا کے ارکان ان مسلمانوں کے لیے استعمال کرتے ہیں جو ہندو خواتین کی رضامندی سے ان سے شادی کرتے ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button