بھارت

ہندو پجاری یتی نرسمہانند گری نے نپور شرما کی حمایت کردی

غازی آباد07جون (کے ایم ایس) ایک طرف مسلمان ممالک کی طرف سے بی جے پی رہنما نپورشرماکے گستاخانہ بیان کی مذمت ہو رہی ہے اور دوسری طرف دسنا دیوی مندر کے مہنت اور شری پنچادشنم جونا اکھاڑہ کے مہامنڈلیشور یتی نرسمہانند گری نے نپور شرما کی حمایت کردی ہے۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق انہوں نے یک بیان میں کہا کہ نپور شرما نے جو کچھ کہا اسے غلط نہیں کہا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ یہ سب قرآن اور اسلام کی کتابوں میں لکھا ہوا ہے۔ انہوں نے کہاکہ وہ17جون بروز جمعہ دہلی کی جامع مسجد میں قرآن اور اسلامی تاریخ کی کتابیں لے کر اکیلے جائیں گے اور مولانا سے گفتگو کریں گے۔انہوں نے کہا کہ پوری دنیا کے مسلمان ہندوئوں پر فتویٰ دیتے ہیں کہ وہ اپنی کتابوں میں لکھی ہوئی باتیں کہنے پر ان کے سر تن سے جدا کر دیں گے۔ انہوں نے کہاکہ مسلمانوں نے آبادی کا دھماکہ کر کے اس ملک پربظاہر قبضہ کر لیا ہے۔ اب اس ملک میں ہندوئوں کی حالت بہت خراب ہو چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلمان کھلے عام ہمارے دیوتائوں کی مٹھوں کو تباہ کرتے ہیں، ہمارے عقیدے پر ہر طرح سے حملہ کرتے ہیں۔ لیکن ہمارے لیے بولنے یا آواز اٹھانے والا کوئی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اسے برداشت نہیں کریں گے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button