بھارت

بھارت :کیرالہ میں پاپولر فرنٹ آف انڈیا کے رہنمائوں کی 200سے زیادہ جائیدادیں ضبط

ترواننتا پورم22جنوری(کے ایم ایس)بھارتی حکام نے ریاست کیرالہ میں معروف سیاسی جماعت پاپولر فرنٹ آف انڈیا کے ارکان کی 200سے زائد جائیدادیں ضبط کر لی ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کیرالہ کے تمام اضلاع میں کم از کم 202جائیدادیں جن میں مکانات، دکانیں اور دفاتر شامل ہیں، سرکاری اہلکاروں نے ضبط کر لی ہیں۔ ریاست بھر میں تقریبا 15 مقامات پرریونیو حکام نے پی ایف آئی کے ریاستی عہدیداروں اور کارکنوں کے گھر ضبط کرلئے۔ حکام نے پی ایف آئی کے سابق ریاستی جنرل سکریٹری عبدالستار کے مکان اور زمین کو ضبط کرلیا۔ ایک ٹیم نے ضلع وایاناڈ میں پی ایف آئی کے 14سابق رہنمائوں کی جائیدادیں ضبط کرلی ہیں۔حکام نے بتایاکہ کاسرگوڈ میں چندراگیری خیراتی ٹرسٹ کی زمین اور جائیداد جس میں پی ایف آئی ڈسٹرکٹ کمیٹی کا دفتر واقع ہے، ضبط کر لیا جائے گا۔ مزید برآں نیان مرمولہ کے این یو عبدالسلام، عالمبادی کے عمر فاروق، نانگراتھ کے سراج الدین اور تھرکری پور کے پی ایف آئی کے سابق ضلع صدر سی ٹی سلیمان کے اثاثے ضبط کرنے کی کارروائیاں کی گئی ہیں۔ بھارتی وزارت داخلہ نے28ستمبر کو غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قانون یواے پی اے کے تحت پاپولر فرنٹ آف انڈیا اور آٹھ دیگر مسلم تنظیموں پر پانچ سال کے لیے پابندی عائد کر دی تھی جس کے بعدان کے سینکڑوں رہنمائوں کو گرفتار کیا گیاہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button