بھارت

کرناٹک: ہندو تواغنڈوں نے ایک مسلمان کو قتل دو کو زخمی کر دیا

بنگلورو02اپریل(کے ایم ایس)بھارتی ریاست کرناٹک کے ضلع رام نگرا میں ہندو توا غنڈوں نے حملہ کرکے ایک مسلمان کو قتل جبکہ دو کو زخمی کردیا۔
مقتول کی شناخت ادریس پاشا کے نام سے ہوئی ہے جو کرناٹک کے ضلع منڈیا کا رہنے والا تھا۔ ادریس پاشا اپنے دو ساتھوں کے ہمراہ مقامی ماررکیٹ سے مویشی خرید کر لے ایک کنٹینر میں جا رہا تھا کہ ہندو تو اغنڈوں نے ان کا پیچھا کیا او ر انہیں روک کر حشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا ۔ ادریس نے گاﺅ رکشاﺅں کو مویشی خریدنے کی رسید بھی دھکائی لیکن انہوں نے پھر بھی اسے اور اسکے ساتھیوں کو شدید مارپیٹ کا نشانہ بنایا۔ بہیمانہ تشدد کیو جہ سے ادریس پاشا دم توڑ گیاجبکہ ظہیر ، عرفان زخمی ہو گئے ۔
دریں اثنا ادریس پاشا کے لواحقین نے تھانے کے سامنے دھریا دیا اورمجرم پونیت یہلی اور اسکے ساتھوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔ یہ واقعہ جمعر ات کو پیش آیا ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button