بھارت

مودی جی کے پاس کرکٹ میچ دیکھنے کا تو وقت ہے ،تاہم وہ ابھی تک منی پور نہیں گئے ، کانگریس

jai ram rameshنئی دلی:
بھارت میں حزب اختلاف کی جماعت کانگریس پارٹی نے وزیراعظم نریندر مودی کو کڑی تنقیدکا نشانہ بناتے ہوئے کہاہے کہ مودی جی کے پاس احمدآباد میں کرکٹ ورلڈ کپ کا فائنل میچ دیکھنے کیلئے تووقت ہے تاہم وہ ابھی تک شورش زدہ بھارتی ریاست منی پور نہیں گئے ہیں ۔
کانگریس جنرل سکریٹری جے رام رامیش نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں کہاکہ وزیراعظم نریندر مودی کی ترجیحات واضح ہیں۔انہوں نے کہاکہ "وزیراعظم کے پاس احمد آباد اسٹیڈیم میں ورلڈ کپ کا فائنل میچ دیکھنے کا وقت ہے تاہم وہ ابھی تک منی پور نہیں گئے ہیں جہاں 3مئی کو شروع ہونے والے پر تشدد واقعات میں 2سو سے زائد افراد ہلاک اور ہزاروں بے گھر ہو گئے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ منی پور میں اب بھی حالات کشیدہ ہیں اور پرتشدد واقعات جاری ہیں ۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button