بھارت
حجاب پہننے والوں کے ٹکڑے ٹکڑے کر دیے جائیںگے،بجرنگ دل کارکن کا شرانگیز اعلان
بنگلورو 28 فروری (کے ایم ایس)بھارتی ریاست کرناٹک کے شہر بیجے پور میں بجرنگ دل سے وابستہ ایک خاتون کارکن پوچا نے مسلمانوں کے خلاف زہر اگلتے ہوئے کہا ہے کہ حجاب پہننے والوں کے ٹکڑے ٹکڑے کر دیے جائیں گے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق پوجا نے ایک تقریب کے دوران کھلے عام مسلمانوں کی نسل کشی کی دھمکی دی اور کہا کہ اگر آپ حجاب چاہتے ہیں توہم آپ سب کو شیوا جی کی تلوار سے کاٹ دیں گے ۔پوچا کی تقریر شوشل میڈیا پر وائر ل ہے تاہم پولیس نے اسکے خلاف اب تک کوئی کارروائی نہیں کی۔یاد رہے کہ گزشتہ برس دسمبر میں ریاست اترا کھنڈ کے شہر ہر یدوار میں منعقدہ دھم سنسد میں بھی ہندوانتہا پسند وں نے مسلمانوں کے خلاف شر انگیز تقاریر کی تھیں ۔