بھارت

اترپردیش میں ملک کے خلاف جرم کرنے والوں پر سب سے زیادہ مقدمات درج

نئی دہلی 31 اکتوبر (کے ایم ایس) بھارت میں نیشنل کرائم ریکارڈ بیورو (این سی آر بی) کی تازہ ترین رپورٹ ”بھارت میں جرائم۔2020“ کے اعدادوشمار سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ ”ملک کے خلاف جرم“کرنے والوں کے خلاف درج مقدمات کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے اور اس طرح کی ایف آئی آرزریاست پنجاب میں 2019 میں 35 سے دگنی ہو کر 70 ہو گئی ہیں اورریاست اتر پردیش میں ملک میں سب سے زیادہ 2ہزار217 مقدمات درج ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق اترپردیش میں اس طرح کی مجموعی طور پر 2,217 ایف آئی آر درج کی گئیں جن میں سے 95 فیصد یعنی2,106 مقدمات عوامی املاک کو نقصان پہنچانے کے قانون کے تحت درج ہوئیں۔ ان میں سے زیادہ تر مقدمات اس وقت درج کیے گئے جب ریاست میں متنازعہ قانون شہریت کے خلاف مظاہرے ہو رہے تھے۔یوپی پولیس نے بھی غیر قانونی سرگرمیوںکی روک تھام کے قانون (یو اے پی اے) کے تحت 111 مقدمات درج کیے ہیں۔ یو اے پی اے کے تحت زیادہ تعداد میں مقدمات درج کرنے والی دیگر ریاستوںمیں منی پور میں169، جھارکھنڈمیں86 اور آسام میں76 مقدمات درج کئے گئے ہیں جبکہ جموں و کشمیرمیں اس طرح کے287مقدمات درج کئے گئے ہیں۔این سی آر بی کے اعداد و شمار کے مطابق ریاست کے خلاف جرائم کے لیے کل 5,613 ایف آئی آرز میں سے 80.6 فیصد یعنی4,524 مقدمات عوامی املاک کو نقصان پہنچانے کے قانون کے تحت درج کیے گئے، اس کے بعد UAPA کے تحت 14.2 فیصدیعنی796 مقدمات درج کیے گئے ہیں۔اس کے علاوہ 2020 میں تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں آئی پی سی اور خصوصی اور مقامی قوانین کے تحت جرائم کی کل تعداد 66,01,285 تک پہنچ گئی جو کہ 2019 میں 51,56,158 سے 28 فیصد زیادہ ہیں۔اعدادوشمار کے مطابق 2018 میں 50,74,635 جرائم کے مقابلے میں 30 فیصد اضافہ ہوا۔ فی لاکھ آبادی میں درج جرائم کی شرح 2019 میں 385.5 سے بڑھ کر 2020 میں 487.8 ہوگئی۔
دریں اثناء2020 کے این سی آر بی کے اعداد و شمار سے 2019 کے مقابلے میں خودکشیوں کی تعداد میں بڑھتا ہوارجحان ظاہرہورہا ہے اور کھیت مزدوروں میں ایسے متاثرین کا حصہ 18 فیصد بڑھ گیا ہے۔اعداد و شمار کے مطابق مجموعی طورپر 2020 میں 10,677 خودکشیوں میں مہاراشٹر 4,006 خودکشیوں کے ساتھ سرفہرست ہے، اس کے بعد کرناٹک میں2ہزار16، آندھرا پردیش میں889، مدھیہ پردیش میں735 اور چھتیس گڑھ میں537 خودکشیاں رپورٹ ہوئی ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button