مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ وادی کشمیر کو بجلی کے بحران کی وجہ سے تاریکی کا سامنا ،صنعتی پیداوار میں 76فیصد کمی

KCCI

سری نگر:بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کشمیر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (کے سی سی آئی) کے صدر جاوید احمد ٹینگا نے وادی کشمیر میں بجلی کے بڑھتے ہوئے بحران پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق جاوید احمد ٹینگا نے سرینگر میں ایک بیان میں کہا کہ قابض حکام کی یقین دہانیوں کے باوجود صورتحال مزید بگڑ گئی ہے جس سے علاقہ طویل تاریکی میں ڈوب گیا ہے۔ انہوں نے صورتحال کی سنگینی کو سمجھنے میں حکام کی بظاہر ناکامی پر حیرت کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ بجلی کاشدیدبحران کشمیر میں روزمرہ کی زندگی کو متاثر کر رہا ہے، جس پر فوری توجہ دینے کی ضرورت ہے۔
بجلی بحران کی وجہ سے مقبوضہ علاقے میں صنعتی شعبہ بھی بری طرح متاثر ہو رہا ہے اور پیداوار میں نمایاں کمی وقع ہوئی ہے۔ فیڈریشن آف آمرس اینڈ انڈسٹریز کے صدر شاہد کاملی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ بجلی کی موجودہ ابتر صورتحال نے صنعتکاروں کو درپیش چلینجز کو اور بڑھا دیا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ صنعتی شعبے میں پیداوار میں 75فیصد کمی آئی ہے اور بہت سی صنعتیں غیر فعال اثاثے بننے کے دہانے پر ہیں۔کشمیر چیمبر آف کامرس اینڈ کے جنرل سیکرٹری فیض احمد بخشی نے بھی ایک بیان میں کہا کہ بجلی کی غیر مقررہ کٹوتیوں کی وجہ سے نہ تو صنعتکار اور نہ ہی چھوٹے تاجر اپنے کاروبا ر کو سنبھال پا رہے ہیں ۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button