مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں وکشمیر: حد بندی کمیشن کی رپورٹ کے خلا ف نیشنل کانفرنس کے احتجاجی مظاہرے

جموں 13 فروری (کے ایم ایس)غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نیشنل کانفرنس نے حد بندی کمیشن کی رپورٹ کے خلاف جموں اور راجوری میں احتجاجی مظاہرے کئے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق جموں میں این سی کے کارکنوں نے علاقے میں اسمبلی حلقوں کی غیر منطقی تنظیم نو اور پونچھ اور راجوری اضلاع کو اسلام آباد کے پارلیمانی حلقے کے ساتھ جوڑنے کے خلاف احتجاج کیا۔این سی کے ضلعی صدور اور مختلف ونگز کے دیگر عہدیداروں نے جموں میں متعلقہ ڈپٹی کمشنروں کو ایک یادداشت پیش کی جس میںحد بندی کمیشن کی سفارشات میں سنگین بے ضابطگیوں کو اجاگر کیاگیا ۔ ضلع جموں میں این سی رہنما رتن لال گپتا کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔این سی نے پونچھ، راجوری، جموں، کٹھوعہ، سانبہ، ادھم پور، رامبن، ڈوڈہ، ریاسی اور کشتواڑ اضلاع کے ڈپٹی کمشنروں کو یادداشت پیش کی جس میں حلقہ بندیوں کی تشکیل نو کے دوران جغرافیائی اور اندرونی صورتحال، آبادی اور انتظامی اکائیوں کے ساتھ روابط کو نظر انداز کرنے پر تشویش کا اظہار کیاگیا۔ پارٹی نے سچیت گڑھ، رائے پور-دومانہ اور گول ارناس کو علاقے کے اسمبلی حلقوں سے نکالنے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ ان حلقوں کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کے بڑے پیمانے پر سیاسی اور نفسیاتی اثرات مرتب ہوں گے۔یادداشت میںکمیشن کی سفارشات کو عوام دشمن اور جمہوری اقدار کے منافی قراردیتے ہوئے ان کو فوری طور پر واپس لینے کا مطالبہ کیا گیاہے۔ راجوری میںبھی این سی نے حد بندی کمیشن کی رپورٹ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ۔راجوری قصبے میں کیا گیااحتجاجی مظاہرہ ڈاک بنگلہ راجوری سے شروع ہوااور گجر منڈی سے ہوتا ہوا ڈپٹی کمشنر کے دفتر پر اختتام پذیر ہوا جہاں مظاہرین نے دھرنا دیا اور انتظامیہ کے افسران کو ایک یادداشت پیش کی تاکہ اس کوحد بندی کمیشن اور الیکشن کمیشن تک پہنچایاجائے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button