بھارت

مودی2024میں اپنے گھر پر جھڈا لہرائیں گے، کانگریس صدر

نئی دلی16 اگست (کے ایم ایس)انڈین نیشنل کانگریس کے صدر ملکار جن کھرگے نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی اگلے برس اپنے گھر پر جھڈا لہرائیں گے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق کانگریس صدر نے وزیر اعظم مودی کے اس دعوے کہ اگلے برس بھی وہی لال قلعہ پر پرچم لہرائیں گے ، پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ بھارت میںاس وقت جمہوریت ، آئین اور ادارے تینوں خطرے میں ہیں ، اپوزیشن کی آواز کودبانے کیلئے نت نئے ہتھکنڈے اپنائے جا رہے ہیں۔انہوںنے کہا کہ سینٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) ، انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) ، الیکشن کمیشن جیسے اداروں کی کمزور کیا جا رہا ہے، پارلیمنٹ میں اپو زیشن ارکان کو معطل کر کے انکی آواز کو دبانے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اب پرانے قوانین جنہوں نے ملک کو استحکام اور امن فراہم کیا ، انہیں بدل کر نئی تاریخ رقم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button