بھارت
بھارت:مغربی بنگال میں بھارتی بحریہ کے سابق اہلکارکی کٹی ہوئی لاش برآمد
کولکتہ 21نومبر(کے ایم ایس)بھارتی ریاست مغربی بنگال میں بحریہ کے ایک سابق اہلکار کو قتل کر کے اس کی لاش کے ٹکڑے کئے گئے اوربعد میں ان کو مختلف مقامات پر پھینک دیا گیا۔
جنوبی 24پرگنہ کے علاقے باروئی پور کے رہائشی 55سالہ اجل چکرورتی کی بیوی اور بیٹے کو قتل کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ایک سینئر پولیس افسر نے بتایا کہ دونوں نے دعویٰ کیا کہ چکرورتی انہیںمسلسل اذیت دے رہاتھا۔ ابتدائی جانچ میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ چکرورتی اور ان کے بیٹے کے درمیان 12 نومبر کو کالج کے امتحان کے پیسوں پر جھگڑا ہوا تھا۔
دریں اثناء بھارتی ریاست بہار کے علاقے ویشالی میں ایک تیز رفتار ٹرک ایک مذہبی اجتماع پر چڑھ دوڑا جس سے خواتین اور بچوں سمیت کم از کم 12 افراد ہلاک ہو گئے۔