بھارت

امیت شاہ جموں وکشمیر کے مسائل حل کرنے میں ناکام رہے ہیں، کانگریس

نئی دہلی :کانگریس نے وزیر داخلہ امیت شاہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ وہ مقبوضہ جموں وکشمیر کے مسائل کو حل کرنے میں ناکام رہے ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ گزشتہ روز مقبوضہ علاقے کے دور وزہ دورے کے سلسلے میں جموں پہنچنے ۔ کانگریس کے رہنما جے رام رمیش نے سوشل میڈیا اکاﺅنٹ ”ایکس “ پر لکھا کہ ” امیت شاہ خود ساختہ چانکیہ“ ہیں جو کشمیر کے مسائل کرنے میں قطعی طور پر ناکام رہے ہیں، یہ خود ساختہ چانکیہ آج جموں وکشمیر میں ہیں، 2018 میں جب بی جے پی ، پی ڈی پی کی اتحادی حکومت تحلیل ہوئی تو علاقے کی انتظامی نگرانی وزارت داخلہ کے ہاتھ میں آئی لیکن شاہ کوئی بھی مسئلہ حل نہ کرسکے۔“ جے رام رمیش نے مزید کہا کہ مقبوضہ علاقے میں امن و امان کی صورتحال ابتر ہے، وعدوں کے باجود جموں وکشمیر کا ریاستی درجہ بحال نہیں کیا جا رہا ،2019کے بعد خطے کی معاشی صورتحال بھی خراب ہو تی گئی۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button