مقبوضہ جموں و کشمیر

این آئی ٹی سرینگر کے طلبا ء کا توہین رسالت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

Protest-Against-Blasphemy-Kashmir.jpeg
فائل فوٹو

سرینگر: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی سرینگر کے طلبا ء نے ایک غیر کشمیری ہندوطالب علم کی طرف سے انسٹاگرام پر پیغمبر اسلام ۖکے بارے میں توہین آمیزبیان پوسٹ کرنے کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا ۔
انٹرنیٹ پر احتجاج کی ایک ویڈیو گردش کررہی ہے جس میں طالب علموں کو ملزم کے خلاف نعرے لگاتے اور اس کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔این آئی ٹی سرینگر میں زیر تعلیم پرتھمیش نامی طالب علم نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی تھی جس کے بعد احتجاجی مظاہرے شروع ہوئے ۔پوسٹ میں اسلام پر تنقید کی گئی ہے اورپیغمبر اسلام ۖ کے بارے میںنازیبا زبان استعمال کی گئی ہے۔طلباء نے پوسٹ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے اپنے غم وغصے کا اظہار کیا اور ذمہ دار طالب علم کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔ این آئی ٹی سرینگر کی انتظامیہ واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔ حکام نے ملزم طالب علم کے خلاف کارروائی کی یقین دہانی کرائی جس ے بعد احتجاج ختم کیاگیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button