مقبوضہ جموں و کشمیر

سرینگر میں پوسٹر چسپاں:گروپ 20ملکوں سے تنازعہ کشمیر کے حل کیلئے کردار ادا کرنے کی اپیل

0سرینگر 08 ستمبر (کے ایم ایس)

بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں پوسٹر چسپاں کیے گئے ہیںجن کے ذریعے گروپ 20رکن ملکوں پر زور دیا گیاہے کہ وہ نہتے کشمیریوں کے قتل عام کے خاتمے اور مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے مودی حکومت پر دباﺅ ڈالیں۔WhatsApp Image 2023-09-08 at 10.07.14 AM x

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سرینگر اور دیگر علاقوں میں یہ پوسٹر آزادی پسند تنظیموں ریزسٹنس یوتھ فورم جموں و کشمیر، جموں و کشمیر پولیٹیکل ریزسٹنس موومنٹ، جموں کشمیر ڈیموکریٹک موومنٹ، ریزسٹنس یوتھ فورم جموںوکشمیر، جموں کشمیر یوتھ موومنٹ، جموں و کشمیر جسٹس اینڈ پیس موﺅمنٹ اور نوجوانانِ حریت جموں کشمیر نے چسپاں کیے ہیں ۔ WhatsApp Image 2023-09-08 at 10.07.14 AM (1)

پوسٹروں میں گروپ 20 ارکان پر زور دیا گیا کہ وہ اس بات کا ادراک کر لیں کہ بھارت نے مذموم مقاصد کے تحت مقبوضہ جموں وکشمیر میں فورم کے اجلاس منعقد کیے ۔ ان اجلاسوں کے انعقاد کا واحد مقصد عالمی برادری کو یہ تاثر دینا تھا کہ مقبوضہ علاقے میں حالات بالکل ٹھیک ہیں۔پوسٹروں کے ذریعے اقوام متحدہ پر بھی زور دیا گیا کہ وہ کشمیریوں سے کیے گئے اپنے وعدوں پر عملدرآمد کرائے اور اپنی پاس کردہ قراردادوں پر عملدرآمد کروا کے کشمیریوں کو انکا پیدائشی حق، حق خود ارادیت دلائے۔WhatsApp Image 2023-09-08 at 10.07.14 AM (1)

پوسٹرز میں لکھا ہے”بھارت گروپ20 فورم کو مقبوضہ کشمیر میں اپنے وحشیانہ مظالم پر پردہ ڈالنے اور علاقے میں حالات معمول کے مطابق ہونے کے اپنے جھوٹے بیانیے کو آگے بڑھانے کیلئے استعمال کر رہا ہے۔ بھارت مقبوضہ علاقے میں آبادی کے تناسب کو تبدیل کرنے کی اپنی مذموم کوششیں بند کرے، ظالمانہ قوانین منسوخ کرے اور علاقے سے اپنی فوج کا انخلا عمل میں لائے۔WhatsApp Image 2023-09-08 at 10.06.12 AMWhatsApp Image 2023-09-08 at 10.05.36 AM WhatsApp Image 2023-09-08 at 10.05.37 AM WhatsApp Image 2023-09-08 at 10.05.38 AM WhatsApp Image 2023-09-08 at 10.05.39 AM WhatsApp Image 2023-09-08 at 10.05.51 AM

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button