مظاہرے

مقبوضہ جموں وکشمیر کی بگڑتی ہوئی صورتحال :کانگریس کا بی جے پی حکومت کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

deccanherald_2024-07_f384b42f-eae2-4b56-a291-cec042cda055_GSMReBtbsAE4kT2جموں: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کانگریس نے جموں میں ایک احتجاجی ریلی کا انعقاد کیا جس کا مقصد علاقے میں امن و اماں کی بہتری میں ناکامی پر بی جے پی کی بھارتی حکومت کی مذمت کرنا تھا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کانگریس کی مقبوضہ جموں وکشمیر شاخ کے صدر وقار رسول وانی اور ورکنگ صدر رمن بھلا کی قیادت میں مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ بی جے پی حکومت مقبوضہ جموںوکشمیر کی روز بہ روز بگڑتی ہوئی صورت حال کے حوالے سے جواب دے ۔ انہوںنے مودی حکومت اور مقبوضہ علاقے میں اسکی انتظامیہ کے خلاف نعرے لگائے۔
وقار رسول وانی نے اس موقع پر امن و اماں کی بہتری میں ناکامی پر مودی حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوںنے کہا کہ 2021کے بعد سے جموں خطے کے مختلف علاقوں میں ہونے والے کئی حملوں میں 42بھارتی فوجی افسر اور جوان ہلاک ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں جموں و کشمیر کی ابتر صورتحال پر گہری تشویش ہے۔ وقار وانی نے مزید کہا کہ بی جے پی حکومت اور مقبوضہ علاقے میں اسکی قائم کردہ انتظامیہ بھارتی فورسز پر حملوںکو روکنے میں ناکام ہیں ، حالیہ واقعات سے عوام میں خوف و دہشت کا احساس پیدا ہوا ہے ۔KMS-01/M

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button