بھارت

کرناٹک : ہندو توا غنڈوں کا بوڑھے نابینا مسلمان پر تشدد، ”جئے شری رام“ کا نعرہ لگانے پر مجبور کیا

muslim-man-beaten-and-abused-in-Karnataka-TOP-compressed-1536x864

بنگلورو: بھارتی ریاست کرناٹک کے شہر گنگاوتی میں ہندو توا غنڈوں نے ایک نابینا مسلمان حسین صاحب کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا اور ”جئے شری رام “ کا نعرہ لگانے پر مجبور کیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق یہ واقعہ ہفتہ کی رات پیش آیا۔ حسین گاو¿ں ہوسپیٹ سے پیدل گنگاوتی جا رہے تھے کہ دو ہند تو اغنڈے ایک سکوٹر پر انکے پاس پہنچے۔ انہوں نے حسین کو سکوٹر پر بٹھا کر اغوا کر لیا اور ایک ویرانے میں لے گئے جہاںانہیں بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا ۔ غنڈوں نے شیشے کی ایک ٹوٹی ہوئی بوتل سے حسین کی ڈاڑھی کاٹنے کی کوشش کی ۔ناکامی پر ماچس کی تیلی سے ان کی داڑھی چلا دی گئی۔ انہوں نے حسین کو جئے شری رام کا نعرہ لگانے پر مجبور کیا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button