مقبوضہ جموں و کشمیر

لداخ میں زلزلے کے جھٹکے، کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں

399736-1616609941لہہ: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے لداخ خطے میں ہفتے کے روز زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کئے گئے تاہم کسی جانی یامالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 3.4ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی زیر زمین گہرائی 10کلو میٹر تھی۔ سینٹر فار سیسمولوجی نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہاکہ لداخ میں ہفتے کی صبح 8بجکر 25منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔پوسٹ میں کہاگیا ہے کہ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 3.4ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ اس کی زیر زمین گہرائی 10کلو میٹر تھی۔تاہم زلزلے سے کسی قسم کے نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ مقبوضہ جموں وکشمیر زلزلہ پیمانے پر سب سے زیادہ خطرناک زون پانچ اور چار میں آتا ہے۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ رواں سال ماہ جون میں مقبوضہ جموں وکشمیر میں ایک درجن سے زائد زلزلوں کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button