مقبوضہ جموں و کشمیر

 قابض بھارتی فورسز نے ماہ اکتوبر کے دوران 22 کشمیری شہید کردیے

سرینگر,یکم نومبر (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی جاری کارروائیوں کے دوران گزشتہ ماہ اکتوبر میں 22 کشمیریوں کو شہید کیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے شعبہ تحقیق کی طرف سے آج جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق قابض فوجیوں نے شہید ہونے والوں میں سے12کو جعلی مقابلوں میںیا دوران حراست شہید کیا۔ان شہادتوں کے نتیجے میں دو خواتین بیوہ اور سات بچے یتیم ہو گئے۔ بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں نے اس دوران پرامن مظاہرین پر گولیاں، پیلٹ اور آنسو گیس سمیت طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا جس کے نتیجے میں کم از کم ایک درجن افراد زخمی ہوگئے۔بھارتی فوج،پیراملٹری فورسز، پولیس اور بدنام زمانہ بھارتی تحقیقاتی ادارے این آئی اے نے مختلف علاقوں میں محاصروں اور تلاشی کی 309 کارروائیوں اور گھروں پر چھاپوں کے دوران1140 افراد کو گرفتار کیا اور 6 رہائشی مکانات اور عمارات کو تباہ کیا یا نقصان پہنچایا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button