مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارت: اترپردیش میں گستاخانہ بیانات کے خلاف مظاہروں کے دوران 109مسلمان گرفتار

 

Z

لکھنو11جون (کے ایم ایس)بھارتی ریاست اترپردیش میں الہ آباد اورسہارنپور سمیت کئی شہروں میں کم از کم 109مسلمانوں کو گرفتار کیا گیا جو بی جے پی کے دو اہم رہنمائوں کی طرف سے پیغمبراسلام حضرت محمدۖ کے بارے میں گستاخانہ بیانات کے خلاف احتجاج کررہے تھے۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق الہ آباد میں شدیداحتجاجی مظاہروں کے بعد پولیس نے ہجوم کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس اور لاٹھیوں کا بے دریغ استعمال کیا۔بھارتی ذرائع ابلاغ نے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس پرشانت کمار کے حوالے سے بتایاکہ جمعہ کی شام 7.30بجے تک ریاست کے چھ اضلاع سے 109مظاہرین کو گرفتار کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ سہارنپور سے 38، الہ آباد سے 15، ہتھرس سے 24، مراد آباد سے سات ، فیروز آباد سے دو اور امبیدکر نگر سے 23مسلمانوںکو گرفتار کیا گیا۔مظاہرین نوپور شرما کے خلاف نعرے بازی کررہے تھے ۔سہارنپور میں مظاہرین نے نوپور شرما کو سزائے موت دینے کا مطالبہ کیا۔ گستاخانہ بیانات پر بجنور ، مراد آباد ، رام پور اور لکھنو میں بھی احتجاجی مظاہرے ہوئے اورنعرے بازی کی گئی۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button