بھارت

اسمبلی انتخابات کے نتائج عوامی جذبات کے بالکل برعکس ہیں: مایاوتی

mayawatiنئی دہلی: بھارت میں بہوجن سماج پارٹی کی سربراہ مایاوتی نے راجستھان، مدھیہ پردیش اور چھتیس گڑھ کے ساتھ ساتھ تلنگانہ کے اسمبلی انتخابات کے نتائج پراپنے خدشات کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ یقین کرنا مشکل ہے کہ نتائج عوامی جذبات کے بالکل برعکس ایک جماعت کے حق میں کیسے آ سکتے ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مایاوتی نے سنجیدگی سے سوچنے اور اس پراسرار مسئلے کوحل کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ لوگوں کے مزاج کا اندازہ لگانے میں ناکامی سیاسی بحث کا ایک نیا موضوع ہے۔انہوں نے ایکس پراپنی پوسٹس میں کہا کہ چار ریاستوں میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کے نتائج نے سب کو حیران کر دیا ہے کہ وہ ایک خاص پارٹی کے حق میں کیسے ہو سکتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ہر کسی کے لئے شکوک و شبہات پیدا ہونا اور حیران ہونا فطری ہے کیونکہ عجیب و غریب نتائج انتخابات کے دوران زمینی حقائق کے برعکس ہیں جہاں کئی ریاستوں میں سخت مقابلہ دیکھا جا سکتا ہے اور نتائج یک طرفہ رہے ہیں۔ بی جے پی نے ہندی بولنے والی بڑی ریاستوں راجستھان، مدھیہ پردیش اور چھتیس گڑھ کے اسمبلی انتخابات میںکلین سویپ کیا جبکہ تلنگانہ میں کانگریس کو کامیابی ملی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button