سمینار

اسلام آباد :”انسانی حقوق کا عالمی اعلامیہ: مقبوضہ کشمیر اور فلسطین ایک مطالعہ ”کے عنوان سے سیمینارکا انعقاد

20231207_131716اسلام آباد:
ایک بین الاقوامی کشمیر لابی گروپ یوتھ فورم کشمیر نے شہید ذوالفقار علی بھٹو انسٹی ٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے تعاون سے اسلام آبادمیں ”انسانی حقوق کا عالمی اعلامیہ: مقبوضہ کشمیراور فلسطین ایک مطالعہ ”کے عنوان سے ایک سیمینار منعقد کیا۔
پاکستان میں فلسطینی سفارتخانے کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن نادر الترک نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے فلسطینیوں کو درپیش انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے اہم مسئلے کو اجاگر کیا۔ انہوں نے فلسطینیوں کی بنیادی انسانی حقوق سے محرومی اور ان مسائل کے حل کے لیے عالمی سطح پر اقدامات کی فوری حل کی ضرورت پر زور دیا۔کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیر شاخ کے جنرل سیکریٹری شیخ عبدالمتین نے اپنے خطاب میں کشمیر اور فلسطین میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کو اجاگر کیا۔ انہوں نے افسوس ظاہر کیا کہ انسانی حقوق کے چیمپئن ممالک نے مقبوضہ کشمیراور فلسطین میں قابض افواج کی طرف سے جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر کیوں مجرمانہ خاموشی اختیار کر رکھی ہے ۔ عورت فائونڈیشن کی ریجنل ڈائریکٹر محترمہ ممتاز مغل ، صحافی شنیلا عمار اوراینکر پرسن عدنان حیدر نے بھی سیمینار سے خطاب کیا۔ انہوںکہا کہ مظلوم کشمیری اور فلسطینی عوام ابھی تک آزادانہ طورپر زندگی گزارنے کے بنیادی حق سے محروم ہیں ۔ڈاکٹر رزاق نے اپنے خطاب مقبوضہ کشمیراور فلسطین میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے بارے میں عالمی سطح بیداری پیدا کرنے کی ضرورت پر زوردیا ۔یوتھ فورم کشمیرکے ایگزیکٹو ڈائریکٹر زمان باجوہ نے طلباپر زوردیا کہ وہ اپنے قلم کو دنیا بھر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کواجاگر کرنے کیلئے ایکطاقتور ٹولز کے طور پر استعمال کریں۔
سیمینار میں یونیورسٹی کے طلبا اور سول سوسائٹی کے نمائندوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button