مقبوضہ جموں و کشمیر

دفعہ 370کے فیصلے سے قبل وادی کشمیر قلعے میں تبدیل

Kashmir valley turned into fortress

سرینگر:بھارتی سپریم کورٹ کی جانب سے دفعہ370کی منسوخی کے بارے میں فیصلے کے بعد صورتحال سے نمٹنے کے لیے مقبوضہ جموں و کشمیر میں آج سخت پابندیاں عائد کر دی گئی ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق فیصلہ آج کسی بھی وقت سنایا جائے گا۔ بھارت مخالف مظاہروں کو روکنے کے لیے سرینگر اور مقبوضہ علاقے کے دیگر اضلاع میں بھارتی فوجیوں کو بڑی تعداد میں تعینات کیا گیا ہے۔چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ کی سربراہی میں بھارتی سپریم کورٹ کا آئینی بنچ 5 اگست 2019کو بھارتی حکومت کی جانب سے دفعہ370کی منسوخی کے خلاف دائر درخواستیں پر فیصلہ آج سنائے گا۔وادی کشمیر اور جموں خطے کے تمام بڑے شہروں اور قصبوں میں سڑکوں پر ناکے او رکاوٹیںکھڑی کردی گئی ہیں۔وادی میں ہر جگہ بلٹ پروف بکتربند گاڑیاں نظر آتی ہیں جبکہ ہائی ٹیک سی سی ٹی وی کمروں کی نگرانی کو بڑھا دیا گیا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button