مقبوضہ جموں و کشمیر

دہلی کے زیر کنٹرول ایس آئی اے نے چھ کشمیریوں کے خلاف چارج شیٹ داخل کردی

SIA

 

سرینگر: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرمیں دہلی کے زیر کنٹرول ریاستی تحقیقاتی ایجنسی (ایس آئی اے)نے چھ کشمیریوں کے خلاف چارج شیٹ داخل کردی ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے 13جولائی 2023کو شوپیان کے علاقے گاگرن میں تین غیر مقامی مزدوروں کو گولی مار کر زخمی کر دیا تھا۔ ایس آئی اے نے کولگام کی ایک خصوصی عدالت میں چارج شیٹ داخل کی ہے۔ چارج شیٹ عدنان شفیع، زاہد احمد شاہ، حنظل یعقوب شاہ، دانش حمید ٹھوکر، حازم رشید شیخ اور مدحت احمد ڈار کے خلاف داخل کی گئی ہے۔ ان میں سے دو حنظل یعقوب شاہ اور دانش حمید ٹھوکر کو بھارتی فوجیوں نے محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں کے دوران شہید کر دیا ہے۔عدالت نے کیس کی اگلی سماعت 20فروری 2024کو مقررکی ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button