مقبوضہ جموں و کشمیر

جموں کی عدالت میں این آئی اے کی دو کشمیری نوجوانوں کیخلاف چارج شیٹ دائر

جموں 05اکتوبر (کے ایم ایس )
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرمیں بھارت کی بدنام زمانہ تحقیقاتی ادارے این آئی اے نے دو کشمیری نوجوانوں کے خلاف جموں کی ایک خصوصی عدالت میں کالے قوانین کی مختلف دفعات کے تحت ایک اضافی چارج شیٹ دائر کی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق این آئی اے نے کہا ہے کہ پونچھ کے رہائشی دو نوجوانوں شاہد نوید اور ظفر اقبال کے خلاف ضمنی چارج شیٹ دائر کی گئی ہے۔این آئی اے حکام کے مطابق دونوں نوجوان جواس وقت پاکستان میں مقیم ہیںکے خلاف آرمز ایکٹ ،دھماکہ خیز مواد سے متعلق ایکٹ اور غیر قانونی سرگرمیوں سے متعلق ایکٹ کے تحت ضمنی چارج شیٹ دائر کی گئی ہے ۔ انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ ظفر اقبال نے مبینہ طورپر دہشتگردی کی سرگرمیوں کیلئے بیرون ملک سے اپنے ساتھی شاہد نوید کے ذریعے فنڈز بھیجوائے تھے۔اس سلسلے میں 27دسمبر2020کو پونچھ میں ایک مقدمہ درج کیاگیا تھا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button