کشمیری تارکین وطن

جموں و کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹرنیشنل نے” ہفتہ انسانی حقوق” کا آغاز کر دیا

WhatsApp Image 2023-12-11 at 11.05.29 AM

اولڈھم : جموں و کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹرنیشنل نے” ہفتہ انسانی حقوق” کا آغاز کر دیا ہے اور اس سلسلے میں اولڈھم، میرپور، برسلز اور اسلام آباد میں تقریبات منعقد کر کے مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کا کیس عالمی سطح پر اجاگر کرنے کی کوششیں تیز کر دی گئیں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق برطانیہ کے شہر اولڈھم میں ہونے والے اجلاس کی صدارت جموں وکشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹرنیشنل برطانیہ کی چیئرپرسن کونسلر نائلہ شریف نے کی۔ اجلاس کے شرکا ء نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کو فوری طور پر بند کروائے اور کشمیریوں کو ان کا بنیادی حق خود ارادیت دلانے میں اپنا کرداراداکرے۔ شرکاء نے مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام پر مظالم بندکرانے اورکشمیری نظربندوں کو رہاکرانے کا مطالبہ کیا۔ اجلاس میں مطالبہ کیاگیا کہ کشمیری عوام کو باقی دنیا کی طرح تمام سہولیات فراہم کر کے مکمل آزادی کے ساتھ رہنے کا حق دیا جائے اور ان پر جاری ہر قسم کے مظالم کا خاتمہ کیا جائے۔ اجلاس میں رکن پارلیمنٹ ڈیبی ابراھم ، چیئرپرسن آل پارٹیز پارلیمنٹری گروپ برائے کشمیر اینڈریو گوئن ، لارڈ میئر کونسلر یاسمین ڈار، تفہین شریف، سردار عبدالرحمان خان، نینا رعنیا خان، محمد ہیری بوٹا، راجہ غضنفر خالق، شہباز سرور،ذیشان عارف، کومل خان، یاسمین عالم، تیمور شفیق، جاوید طارق، نائلہ ابراھیم، ماجد ڈار، ندیم اقبال، عمر منیر ایڈووکیٹ، نگہت عائشہ، ثمینہ صغیراوردیگر نے شرکت کی۔ اولڈھم میں تحریکی عہدیداروں نے مستقبل میں تحریک کا لائحہ عمل طے کر کے آئندہ تین مہینو ں کے لئے برطانیہ کے ہر بڑے شہر، یورپ کے ہر بڑے ایوان اور مختلف دارالحکومتوں میں تقریبات منعقد کرنے کی منظوری دے دی۔ جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹرنیشنل کے بانی چیئرمین راجہ نجابت حسین نے میرپور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری تنظیم برطانیہ، یورپ، آزادجموں وکشمیر، پاکستان اور مقبوضہ جموں کشمیر میں تمام ہم خیال لوگوں کے ساتھ مل کر ریاست جموں کشمیر کے عوام کا کیس عالمی سطح پر اجاگر کرنے میں سرگرم عمل ہے اور ہماری تمام سرگرمیاں ریاستی عوام کے حقوق اور اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے چارٹر کے مطابق ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ریاست جموں کشمیر کے عوام دنیا میں جہاں جہاں بھی قیام پذیر ہیں وہ اپنی ریاست کے قومی تشخص، اس کی بحالی، اس کے عوام کے حقوق اور ان کی آزادی تک اپنی جدو جہد جاری رکھیں گے ۔ انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ انسانی حقوق کے عالمی دن کی مناسبت سے مقبوضہ جموں کشمیر کے عوام کا کیس بھی سنے اور مقبوضہ کشمیر میں ہونے والی بھارتی ریاستی دہشتگردی بند کروائے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button