آزاد کشمیر

مودی کو مقبوضہ کشمیر کا دورہ کشمیریوں کے زخموں پر نمک پاشی کے مترادف ہے ، یوسف نسیم

اسلام آباد 26اپریل (کے ایم ایس)
کل جماعتی حریت کانفرنس آزادکشمیرشاخ کے رہنماء سید یوسف نسیم نے کشمیریوں کے قاتل نریندر مودی کے مقبوضہ جموںو کشمیر کے دورے کی شدیدمذمت کی ہے۔
سید یوسف نسیم نے لندن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ مودی کا مقبوضہ جموں و کشمیر کا دورہ کشمیریوں کے زخموں پر نمک پاشی کے مترادف ہے۔ انہوں نے جموں و کشمیر میں نہتے کشمیریوں پر بھارتی فوج کے مظالم کو فوری بند کرنے پر زوردیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ کو کشمیریوں کو ان کا حق خودارادیت دلوانے کیلئے بھارت پر دبائو بڑھانا چاہیے ۔سید یوسف نسیم نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل، او آئی سی کے سربراہ، یورپی یونین اور انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں سے مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے کی اپیل کی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button