آزاد کشمیر

بھارتی سپریم کورٹ کا مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی سے متعلق فیصلہ متعاصبانہ ہے،بیرسٹر سلطان

barrister sultan mehmood chauhdry AJK presidentاسلام آباد:
آزاد جموں وکشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ بھارتی سپریم کورٹ کا مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت منسوخ کر نے کے بھارتی حکومت کے غیر قانونی اقدام کو برقرار رکھنا ایک متعاصبانہ فیصلہ ہے جو مودی حکومت کی ہندو توا پالیسیوں کو دوام دینے کے متراف ہے۔
ایک بیان میں بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ بھارتی سپریم کورٹ کا یہ فیصلہ اقوام متحدہ کی قراردادوں اور عالمی قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔اس فیصلے سے بھارت کے دنیا کے سب سے بڑی جمہوریت اور نام نہاد سیکولر ریاست ہونے کے دعوئوں کی قلعی دنیا کے سامنے کھل گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی سپریم کورٹ کا یہ فیصلہ نہ صرف خود بھارت کے قوانین کی خلاف ورزی ہے بلکہ اس سے اقوام متحدہ کی قراردادوں کی بھی خلاف ورزی ہوتی ہے کیونکہ مقبوضہ کشمیر ایک عالمی سطح پر تسلیم شدہ متنازعہ علاقہ ہے اور کشمیری ایسے کسی فیصلے کے پابند نہیں ہیں۔صدر آزاد جموں وکشمیر نے کہا کہ بھارت یاد رکھنا چاہیے کہ وہ کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو زیر نہیں کر سکتا، کشمیری عوام مقبوضہ کشمیر کی آزادی تک اپنی جدو جہد جاری رکھیں گے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button