آزاد کشمیر

بھارت دنیا میں عالمی دہشت گرد کے طور پر سامنے آیا ہے: صدر آزادکشمیر

ajk dayاقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد تنازعہ کشمیر کا واحد حل ہے : وزیر اعظم آزاد کشمیر

مظفر آباد24اکتوبر(کے ایم ایس)صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ بھارت مودی کی انتہا پسندانہ پالیسیوں کی وجہ سے دنیا میں ایک عالمی دہشت گرد کے طور پر سامنے آیا ہے اور وہ وقت دور نہیں جب بھارت ٹکرے ٹکرے ہو جائے گا اور مودی بھارت کا گوربا چوف ثابت ہو گا۔
بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے آج آزاد جموں وکشمیر کے 76ویں یوم تاسیس کے موقع پرمظفرآباد کے ہائی کورٹ گرائونڈ میں منعقدہ ایک پروقار تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہاکہ27اکتوبر 1947کو بھارتی فوج جموں و کشمیر پر قابض ہوئی تھی اور کشمیر ی اس دن کو لندن، نیو یارک، برسلز، پیرس اوربرلن سمیت پوری دنیا میں یوم سیاہ کے طور پر مناتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ آزاد جموں و کشمیر آزادی کا بیس کیمپ ہے اور یہاں سے ہم پورے شدو مد سے مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ آج ان شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کا دن ہے جنہوں نے تحریک آزادی کشمیر میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ انہوں نے کہاکہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کو یقین دلاتے ہیں کہ آزاد کشمیر کا بچہ بچہ ان کی جدوجہد میں ان کے شانہ بشانہ کھڑاہے اور مقبوضہ جموں و کشمیر کی بھارتی تسلط سے آزادی تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔ انہوں نے کہاکہ آزادی کے بیس کیمپ میں حکومت کے قیام کا مقصد تحریک آزادی کشمیر کو عالمی سطح پر اجا گرنا اور مقبوضہ جموں وکشمیر کو بھارتی تسلط سے آزادی دلانا ہے۔بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ نریندر مودی کے اقتدار میں آنے کے بعد بھارت اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں انتہا پسند ہندو تنظیموں کے غنڈوں نے مسلمانوں اور دیگر اقلیتوںکا عرصہ حیات تنگ کر رکھا ہے۔ انہوں نے کہاکہ وہ وقت دورنہیں جب مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام آزادی کی منزل حاصل کریں گے۔ انہوں نے اسرائیل کی جانب سے غزہ میں بے گناہ فلسطینیوں پر بمباری کی شدید مذمت کی۔انہوں نے مطالبہ کیاکہ بین الاقوامی برادری اسرائیل کو فلسطینیوں پر بمباری سے روکے۔
وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری اس دن حقیقی آزادی کا جشن منائیں گے جب مقبوضہ جموں و کشمیر بھارت کے تسلط سے آزاد ہو جائے گا۔ انہوںنے کہا کہ یہ دن ہمیں ان عظیم قربانیوں کی یاد دلاتا ہے جو ہمارے آبا و اجداد نے جدوجہد آزادی کے دوران دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آزاد جموں و کشمیر کی سرزمین کو ہمارے آباو اجداد نے بڑی جدوجہد اور قربانیوں کے بعد آزاد کرایا تھا اور اب یہ ہمارا فرض ہے کہ ہم ان کے نظریے پر عمل کرتے ہوئے اس قربانیوں کی حفاظت کریں۔چوہدری انوار الحق نے کہا کہ ہم سب کو اپنا محاسبہ کرنا ہوگا اور دیکھنا ہوگا کہ کیا ہم اس عظیم مقصد کے حصول کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری کررہے ہیں جس کا تصور ہمارے آباواجداد نے 1947 میں دیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ وہ دن دور نہیں جب مقبوضہ جموں وکشمیر کے عوام بھارتی قبضے سے آزادی حاصل کرکے پاکستان میں شامل ہو جائیں گے۔آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم نے اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد کو تنازعہ کشمیر کا واحد قابل عمل حل قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ دنیا اس دیرینہ تنازعے کو کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل کرنے کے لیے آگے آئے۔تقریب میںسپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری لطیف اکبر ، وزراء ،ارکان اسمبلی اوردیگر سول و فوجی حکام کے علاوہ شہریوں کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button