مقبوضہ جموں و کشمیر

بی جے پی حکومت کو کسانوں کو درپیش مشکلات کی کوئی فکر نہیں ، نیشنل کانفرنس

جموں 02نومبر (کے ایم ایس )
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرمیں نیشنل کانفرنس کے سینئر رہنما اجے سدھوترہ نے حالیہ شدید بارشوں اور ژالہ باری سے متاثرہ کسانوں کے لیے کسی مالی امداد کا اعلان نہ کرنے پر بھارتیہ جنتا پارٹی کی زیر قیادت بھارتی حکومت پر کڑی تنقید کی ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق جموں کے علاقے مارہ سمیل پور میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے سدھوترہ نے کہا کہ 23اکتوبر کو آنے والی شدید بارشوں اور ژالہ باری سے جموں میں دھان اور سبزیوں کی فصلیں مکمل طور پر تباہ ہو گئی تھی۔تاہم انہوں نے افسوس ظاہر کیاکہ ابھی تک متاثرہ کسانوں کیلئے کسی قسم کے امدادی پیکج کااعلان نہیں کیا گیا۔ انہوں نے کہاکہ کسان مایوس ہیں اور خود کو بے بس محسوس کر تے ہیں لیکن بھارتی حکومت کو ان کی کوئی فکر نہیں ہے۔نیشنل کانفرنس کے رہنماء نے بھارتی حکومت پر زور دیا کہ وہ غفلت کی نیند سے جاگے اور متاثرہ کسانوں کو معاوضہ ادا کرے ۔ انہوں نے مزید کہاکہ بی جے پی حکومت کسانوں کو ڈی اے پی کھاد کی فراہمی میں ناکام رہی ہے اور وہ اسے بازار سے مہنگے داموں خریدنے پر مجبور ہیں۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button