مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ کشمیر: ہائی کورٹ نے 4کشمیری نوجوانوں کی پی ایس اے کے تحت نظربندی کالعدم قراردیدی

سرینگر22 دسمبر (کے ایم ایس)
غیر قانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کشمیر ہائی کورٹ نے کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت چار کشمیری نوجوانوں کی غیر قانونی نظربندی کالعدم قراردیتے ہوئے قابض انتظامیہ کوانکی فوری رہائی کاحکم دیا ہے کیونکہ وہ انکی نظربندی کاکوئی بھی جواز پیش کرنے میں ناکام رہی ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ہائی کورٹ نے کشمیری نوجوانوں میں زبیر احمد ، توصیف احمد میر ، جہانگیر احمد ملک اور شبیر احمد میر کی رہائی کا حکم جاری یا جو وادی کشمیر کے مختلف علاقوں کے رہائشی ہیں ۔
عدالت نے 20سالہ کشمیری نوجوان عاقب احمد ریگو کے کالے قونون کے تحت نظربندی کو برقرار رکھا۔عاقب کو رواں سال 8اپریل کوگرفتار کر کے جموں کی کوٹ بھلوال جیل منتقل کردیاگیاتھا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button