مقبوضہ جموں و کشمیر
سرینگر : بھارتی فورسز اہلکاروں اور کشمیری نوجوان کے درمیان جھڑپیں
سرینگر03ستمبر ( کے ایم ایس)
بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں سرینگر کے علاقے نوا بازار میں بھارتی فورسز اہلکاروں اور کشمیری نوجوانوں کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئی ہیں۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق کشمیری نوجوان بزرگ قائد سید علی گیلانی کی جبر ی تدفین کے خلاف سخت پابندیوں کے باوجود سڑکوں پر نکل آئے۔ بھارتی فورسز اہلکاروں نے نوجوانوں کو منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس کے گولے داغے۔ اس دوران نوجوانوں کو قابض بھارتی فورسز اہلکاروں کے درمیان سخت جھڑپیں ہوئیں۔