مقبوضہ جموں و کشمیر

دفعہ 370کے بارے میں بھارتی سپریم کورٹ کا فیصلہ”خدا کا فیصلہ “ نہیں ہے، محبوبہ مفتی

mehmboba muftiسرینگر:
بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ دفعہ370کے حوالے سے بھارتی سپریم کورٹ کا فیصلہ ”خدا کافیصلہ“ نہیں ہے اور ان کی پارٹی جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی بحالی کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔
محبوبہ مفتی نے مقبوضہ وادی کشمیر کے شمالی ضلع کپواڑہ میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ہمت ہارنے کی ضرورت نہیں ہے ،ہم اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔ سپریم کورٹ خدا نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارتی سپریم کورٹ نے ہی پہلے کہا تھا کہ آئین ساز اسمبلی کی سفارش کے بغیر دفعہ 370 میں ترمیم نہیں کی جا سکتی اور اب دوسرے ججوں نے جو فیصلہ سنایا ہے ہم اسے خدا کا فیصلہ نہیں مان سکتے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button