مقبوضہ جموں و کشمیر

یاسین ملک ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے جموں کی ٹاڈا عدالت میں پیش

777جموں 19 اگست (کے ایم ایس) نئی دہلی کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل میںغیر قانونی طور پر نظربند جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے جموں میں انسداد دہشت گردی کے قانون” ٹاڈا” کے تحت قائم خصوصی عدالت میں پیش ہوئے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق یاسین ملک کے خلاف یہ جھوٹے مقدمات کئی سال قبل درج کئے گئے تھے۔ ٹاڈا کی خصوصی عدالت نے روبیہ سعید اغوا کیس کی اگلی سماعت یکم اکتوبر کو مقرر کی ہے جبکہ ایئر فورس قتل کیس کی اگلی سماعت 16 ستمبر کو ہوگی۔محمد یاسین ملک کو بھارت کے بدنام زمانہ تحقیقاتی ادارے این آئی اے نے اپریل 2019میں جھوٹے فنڈنگ کیس میں گرفتار کیا تھا۔جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ کے دیگر رہنما جاوید احمد میر، جاوید احمد زرگر، شوکت بخشی، منظور صوفی، اقبال گندرو، علی محمد میر اور محمد زمان میر بھی اسی جھوٹے کیس میں جموں کی ٹاڈا عدالت میں پیش ہوئے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button