مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ کشمیر:انتظامیہ نے برفانی تودوں کی وارننگ جاری کر دی

سرینگر 21 جنوری (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں انتظامیہ نے کم از کم دس اضلاع میں برفانی تودے گرنے کی وارننگ جاری کردی ہے۔

علاقے کی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے ایک بیان میں خبردار کیا ہے کہ وادی کشمیر کے بانڈی پورہ، بارہمولہ، گاندربل ، کولگام ، اسلام آباداور کپواڑہ جبکہ جموں خطے کے ڈوڈہ ، کشتواڑ، پونچھ اور رام بن اضلاع میں برفانی تودہ گرنے کا امکان ہے۔
بیان میں ان علاقوں کے لوگوں کو محتاط رہنے اور بالائی علاقوں کے سفر سے احتیاط برتنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button