آزاد جموں وکشمیر:بھارتی سپریم کورٹ کے جانبدارانہ فیصلے کیخلاف احتجاجی تحریک چلائی جائے گی
مظفرآباد: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر کی خصوصی حیثیت کے حوالے سے بھارتی سپریم کورٹ کے جانبدارانہ فیصلے کے خلاف آزاد جموںوکشمیربھر میں احتجاجی تحریک چلائی جائے گی۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق اگلے برس پانچ جنوری کو آزاد جموںوکشمیر کے دارلحکومت مظفر آباد میں ”حق خود ارادیت“ریلی کا انعقاد کیا جائے گا۔
پاسبان حریت جموں وکشمیر کے سینئر نائب چیئرمین عثمان علی ہاشم نے ایک بیان میں کہا کہ بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے کیخلاف آزاد کشمیر بھر میں زبردست احتجاجی تحریک چلائی جائے گی۔ انہوںنے کہا کہ اس حوالے سے پورے آزاد خطے میں رابطہ مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔
انہوںنے کہا کہ کشمیریوں نے بھارت کے غیر قانونی قبضے کو کبھی تسلیم نہیں کیا اور وہ شہداءکے عظیم مشن کی تکمیل تک جدوجہد جاری رکھنے کیلئے پرعزم ہیں ۔ عثمان علی نے آزاد جموں وکشمیر بھر کے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ احتجاجی تحریک میں بھر پور شرکت کریں۔