آزاد کشمیر

بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں میں ملوث ہے ، ڈائریکٹر کشمیر پالیسی ریسرچ انسٹیٹیوٹ

kepri 1 اسلام آباد:
کشمیر پالیسی ریسر چ انسٹیٹیوٹ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر راجہ محمد سجاد خان نے کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین پامالیاں جاری رکھے ہوئے ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ڈاکٹر راجہ محمد سجاد خان نے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ اسلام آباد کے زیر اہتمام سینئر مینجمنٹ کورس کے تربیتی آفیسران کو بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ مسئلہ کشمیر بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ تنازعہ ہے اور مسئلہ کشمیر کے بارے میں اقوام متحدہ نے متعدد قراردادیں منظور کر رکھی ہیں ۔انہوں نے کہاکہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں آبادی کا تناسب بگاڑنے اور کشمیریوں کی نسل کشی کیلئے اسرائیلی ہتھکنڈوں پر عمل پیرا ہے۔انہوں نے کہاکہ قابض بھارتی فوجی مقبوضہ کشمیر میں آبادی کے تناسب کو بگاڑنے کیلئے کشمیری نوجوانوں کو جعلی مقابلوں میں شہید کررہے ہیں۔راجہ سجاد خان نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں عوام کے تمام بنیادی حقوق سلب کر لیے گئے ہیں۔ پاکستان پوری دنیا میں کشمیریوں کا واحد وکیل ہے جو تحریک آزادی کشمیر کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر تقسیم برصغیر کا نامکمل ایجنڈا ہے۔ بھارت نے کشمیر پر فوجی طاقت کے بل پر قبضہ کر رکھا ہے۔ جسے کشمیریوں نے کبھی تسلیم نہیں کیا اور وہ بھارتی تسلط سے آزادی کے لئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر رہے ہیں ۔ کشمیر پالیسی ریسر چ انسٹیٹیوٹ کے ڈائریکٹر نے کہاکہ بھارت نے مقبوضہ علاقے میں نولاکھ سے زائد قابض فوجی تعینات کر رکھے ہیں جو کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو دبانے کیلئے طاقت کا وحشیانہ استعمال کر ر ہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ اگست2019میں دفعہ 370اور35Aکو منسوخ کر کے جموںوکشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کر دیا تھا۔اس کے بعد سے اب تک مقبوضہ علاقے میں آبادی بگاڑنے کیلئے 63لاکھ سے زائد غیر کشمیر ی ہندوئوں کو ڈومیسائل سرٹیفیکیٹس جاری کیے گئے ہیں۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button